• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے گزشتہ روز فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اکرم چاون، سیکرٹری اعجاز سلیم اور ڈی ڈی ماحولیات ظفراقبال بھی انکے ہمراہ تھے۔ عابدہ فرید نے فروٹ و سبزی کی سپلائی چین بارے معلومات حاصل کیں اور بلوچستان سے آلو،پیاز اور ٹماٹر کی سپلائی بارے دریافت کیا۔ انتظامیہ کے افسران نے قادر پور راں،شجاع آباد اورجلالپور پیر والاسبزی منڈی بارے رپورٹ بھی ڈپٹی کمشنر کوبھیج دی ہے۔
تازہ ترین