• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و راہزنی میں ملوث سات ملزمان گرفتار، 12 لاکھ نقدی برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کو روکنے کے لئے شمس پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیکر سات ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش 12لاکھ سے زائد کی رقم ،موٹرسائیکل ، رکشہ سمیت تین عدد بغیر لائسنس یافتہ پسٹل برآمد کرلئے گئے، ملزمان راہزنی ،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے، جوکہ 31مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین