• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، احتساب عدالتوں کو کرپشن مقدمات روز کی بنیاد پر سننے کا حکم

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے لاکھڑا کول پاور پلانٹ کرپشن سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔ 

عدالت عظمیٰ نے ملک بھر کی احتساب عدالتوں کو روزانہ کی بنیاد پر کرپشن مقدمات کی سماعت کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ احتساب عدالتیں زیر سماعت ریفرنسز کے ٹرائل میں تاخیر نہ کریں۔

ملک کی کوئی بھی احتساب عدالت غیر ضروری مقدمے میں التواء نہ دے جبکہ احتساب عدالتیں نیب کے تمام مقدمات کو سن کر جلد فیصلہ بھی کریں۔ 

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نیب استغاثہ تمام گواہان کی موجودگی کو یقینی بنائیں جبکہ چیئرمین نیب مقدمات کے ٹرائل میں تاخیر کے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کریں۔

تازہ ترین