• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ سیفی کالج بوہری کمیونٹی کو واپس کرنے کی منظوری

کراچی( سید محمد عسکری) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں واقع گورنمنٹ سیفی عیدی ظہبی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو بوہری کمیونٹی کو واپس کرنے کی منظوری دیدی ہےیہ انسٹی ٹیوٹ 1972 میں قومیا لیا گیا تھا تاہم اب اسے اس کے اصل مالک کے حوالے کیا جارہا ہے جنگ معلوم ہوا ہے کہداؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر علی قدر مفضل سیف الدین جب گزشتہ سالپاکستان کے دورے پر آئے تھے تو وزیر اعلیٰ سندھ نے ملاقات کے دروانسیفی عیدی ظہبی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر اب عمل درآمد کیا جارہا ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو انسٹی ٹیوٹ واپس کرنے کیایک سمری بھیجی گئی تھی جس کی منظوری وزیر اعلیٰ نے اب دیدی ہے جلد ہی وزیر اعلیٰ ہاوس میں ایک تقریب میں سیفیانسٹی ٹیوٹ کے دستاویزات بوہری کمیونٹی کے حوالے کیئے جائیں گے اور مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بھی ہوں جس کے بعد سیفی عیدی ظہبی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا کنٹرول بوہری جماعت سنبھال لے گی۔واضح رہے کہ سیفی انسٹی ٹیوٹ میں اس وقت دوہزار سےزائد طلباء زیر تعلیم ہیں اور سمری کے مطابق ان کی تعلیم کا تسلسل پرانی پالیسی کے تحت جاری رہے گا۔

تازہ ترین