• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’بینچ‘ کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں پیش


دنیا کے قدیم ترین اور معروف فلم فیسٹول کانز سے ملتے جلتے فرانس کے ایک اور ہی فلم فیسٹول’کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹول‘ میں پاکستانی  فلم’بینچ ‘ کو پیش کردیا گیا۔

 پاکستانی مختصر ’بینچ‘ کی فرانس کے فلمی میلے ’ کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول‘میں رونمائی کی گئی، فلم’بینچ‘کو  فیسٹول کے آخری روز 20 اکتوبر کو پیش کیا گیا۔

بینچ کے ڈائریکٹر عثمان مختار کو اس حوالے سے فرانس میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ٹوئٹ کیا گیا اور فلم کی رونمائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک پبلک پارک میں موجود ایک خالی بینچ پر سماجی مسائل پر بات کرتے ہیں۔

بینچ پر بیٹھے جوڑے کو اپنی زندگی میں آنے والے مسائل اور رکاوٹوں پر بحث کے دوران سماجی مسائل کو مختلف انداز میں بات کرتےہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ربیعہ چوہدری اور عثمان مختار نے ہی ادا کیا ہے، مذکورہ فلم کو دیگر عالمی فلم فیسٹولز میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین