• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے مریضوں کو آرتھرائٹس کی دوا دینے کے نتائج حوصلہ افزا نہیں رہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) دوائوں کے ایک بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو آرتھرائٹس کے مرض کی دوا دینے کے نتائج حوصلہ افزا نہیں رہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آرتھرائٹس کے مریضوں کو ٹوسیلیزوماب نامی دوا دی جاتی ہے تاکہ ان کا مدافعتی نظام بہتر ہو۔ اس دوا کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے کورونا کی وبا کے آغاز سے ہی ماہرین نے اس پر تجربات شروع کر دیے تھے تاکہ مریضوں میں پیدا ہونے والے غیر معمولی امیون رد عمل ’’سائٹو کین اسٹورم‘‘ پر دوا کے اثرات نوٹ کیے جا سکیں۔ اس رد عمل میں مختلف اعضاء کو سخت نقصان پہنچتا ہے۔ اسٹیروئیڈز کے برعکس، Tocilizumab نامی دوا مخصوص پروٹین کو سوزش پیدا کرنے سے روکتی ہے۔ تین مختلف بین الاقوامی اداروں کی تحقیق میں دوا کے نتائج حوصلہ افزا نہیں رہے۔ 

تازہ ترین