• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناریل کا تیل کورونا وائرس ختم کرسکتا ہے، تحقیق

کراچی (نیوزڈیسک) فلپائن کے سائنس دانوں نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ ناریل کا تیل کورونا وائرس کو ختم کرسکتا ہے۔

فلپائن کے محکمہ سائنس کے فورٹیوناٹو ڈیلا پینا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ سائنس دانوں کے چھ ماہ کے تجربات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناریل کے تیل کا کھانوں میں زیادہ استعمال کورونا وائرس میں 60 سے 90 فیصد کمی کا باعث بنتا ہے۔

مذکورہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناریل کا تیل نا صرف کوروناوائرس کو تباہ کردیتا ہے بلکہ اس کے خلاف مدافعتی نظام بھی بہتر بنادیتا ہے۔

تازہ ترین