لندن(ودود مشتاق) میٹرپولیٹن پولیس نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف کرونا وائرس کی خلاف ورزی کی شکایات کو نظر انداز کردیا اور قرار دیا ہے کہ ایسی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی جس پر کوئی کاروائی کی جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹویٹر صارف نے تقریبا ایک ہفتہ قبل ٹویٹر پر پولیس سے شکائت کی تھی کہ میاں محمند نواز شریف کے گھر واقع ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پارک لین کے باہر اکثر چھ سے زیادہ لوگ جمع ہوتے ہیں اور ہائیڈ پارک میں بھی چھ سے زیادہ لوگ جمع ہو کر سیر کرتے ہیں جو کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔