سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق آج حرم شریف میں پہلی مرتبہ فجر کی نماز میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ اس سال مارچ میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلنے کے تناظر میں حرم شریف میں عبادات کے حوالے سے بعض پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
جس کے بعد چند ہفتے قبل عمرے کی ادائیگی کے ساتھ مسجد الحرام میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا اجرا بھی شروع ہوگیا ہے۔
حرم شریف میں 75 فیصد گنجائش کے مطابق اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔
محدود عمرہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں دو لاکھ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 5 لاکھ 60 ہزار نمازی مسجد الحرام آئیں گے۔ دوسرا مرحلہ 14 روز تک جاری رہے گا۔