اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سرکاری ریڈیو کے باہر برطرفی کیخلاف احتجاجی دھرنا دینے کی پاداش میں سیکرٹریٹ پولیس نے رات گئے متعدد ملازمین کو گرفتار کرلیا، تھانہ سیکرٹریٹ میں 6 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ،ایف آئی آر میں20 افراد کو نامزد کیاگیا،ایف آئی آر میں پولیس کے ساتھ مزاحمت، پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے، ایمپلی فائر ایکٹ، کارسرکارمیں مداخلت، غیرقانونی ہجوم اورشاہراہ دستور کو بلاک رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔