• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی ڈی اے کی پارکس ،گرین بیلٹس، نالوں کی صفائی کی ہدایات

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمدنے فوری طورپر پارکوں ،گرین بیلٹس، نالوں اور عوامی مقامات کی صفائی کی ہدایات جاری کر دیں ۔گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے نے ایف نائن پارک،جی سکس،جی سیون،جی ایٹ ،جی نائن، ایف سکس ،ایف سیون ،آئی ایٹ سمیت دیگر سیکٹرز کے پارکوں اور گرین بیلٹس اورپبلک مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پرشعبہ انوائرمنٹ کے افسران و اسٹاف کوپارکوں،برساتی ندی نالوں، گرین بیلٹس اور دیگر مقامات کی فوری صفائی کے احکامات جبکہ خود رواور جنگلی گھاس کی کٹائی کی بھی ہدایات دیں۔ چیئر مین نے کہا کہ فوری طور پر شہر میں خالی جگہوں پر پھول اور پھلدار پودے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو سرسبز و شاداب بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے شعبہ انوائرمنٹ اپنی مشینری سمیت تمام تر افرادی قوت کو استعمال کرے۔
تازہ ترین