• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمیندار پہلی تاریخ تک اپنےبجلی بل کی ادائیگی یقینی بنائیں‘ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(پ ر)زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیراحمد شاہوانی اور جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی کی صدارت میں زمیندارایکشن کمیٹی کاہنگامی اجلاس ہواجس میں حاجی خالق داد، حاجی محمد افضل ،حاجی عزیز سرپرہ ،محمدیعقوب، حاجی نوراحمد بلوچ ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر تبادلہ خیال کیاگیااس سے قبل حاجی عبدالرحمن بازئی کی قیادت میں وفد نے آپریشنل ڈائریکٹر کیسکو سے ملاقات کی اور صوبائی وزیر زراعت کے ساتھ ہونے والے فیصلوں پرتبادلہ خیال کیاملاقات میںطے پایاکہ جنوری 2020سے اکتوبر تک جس ٹیوب ویل کے50فیصد بل جمع نہیںاس کا ٹرانسفارمراتار لیاجائے گا اجتماعی طورپر کوئی بھی زرعی فیڈر بند نہیں کیاجائے گاکمیٹی نے تمام زمینداروں کو تاکید کی کہ وہ پہلی تاریخ تک اپنے بلز کی 100فیصد ادائیگی یقینی بنائیں آئندہ اجلاس 27اکتوبر کو ہوگا۔
تازہ ترین