• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسکن چورنگی دھماکا، بلڈنگ کو مسمار کرنے کا کام شروع

کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی پر واقع عمارت میں ہونے والے دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارت کو مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

 دو روز قبل دھماکے سے تباہ ہونے والی بلڈنگ کے اگلے حصے کو مشنیری سے مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے،  ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال بلڈنگ کا معائنہ مکمل نہیں ہوسکا اور نہ ہی تباہ شدہ حصے کا ملبہ اُٹھایا جاسکا ہے۔

مکینوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت تباہ شدہ فلیٹ اور عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کرے، بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر دکانیں اور کاروبار بھی تین روز سے بند ہے۔


دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ جلد از جلد ملبہ اُٹھایا جائے اور اُنہیں کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔ 

واضح رہے کہ دو روز قبل گلشن اقبال میں واقع ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین