• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسکن چورنگی دھماکا: درجنوں آشیانے تباہ ہوگئے



کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی پر واقع عمارت میں ہونے والے دھماکے کے رہائشی اپنا بچا کچا سامان تباہ حال عمارت سے اپنی مددآپ کے تحت باہر نکالتے رہے۔ متاثرین کہتے ہیں ان کے آشیانے مکمل تباہ ہوگئے، زندگی بچ گئی یہ ایک معجزہ ہے۔

مسکن چورنگی پر واقع اللّٰہ نور اپارٹمنٹ کے مکین دھماکے کے بعد مخدوش قرار دی جانے والی عمارت سے اپنی قیمتی اشیا نہایت احتیاط کے ساتھ باہر نکالتے رہے، پائی پائی جوڑ کر بنائے گئے گھر اب رہائش کے قابل نہیں رہے، زیادہ تر افراد وہاں سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔

دھماکے کے بعد عمارت کے کمپاؤنڈ میں مکین ایک دوسرے کا دکھ بانٹتے رہے ۔

خالد سلطان کا گھر دھماکے سے شدید متاثر ہوا، وہ خود خالق حقیقی سے جاملے ان کے بیوی بچے دھماکے کے وقت اسکول میں تھے جو، اللّٰہ کے کرم سے محفوظ رہے۔


متاثرین بتاتے ہیں کہ دھماکہ بہت شدید تھا، جس میں 20 سے 25 فلیٹ مکمل تباہ ہوگئے، جس طرح کی تباہی ہوئی اس میں زندہ رہ جانا معجزہ ہے۔

تازہ ترین