• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسکن چورنگی دھماکا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی


کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی پر واقع عمارت میں ہونے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بلڈنگ کو دھماکے سے پھٹتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دھماکے کے فوراً بعد  مسکن چورنگی پر ملبے گرنے سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے، چورنگی پر موجود موٹرسائیکل اور کارسوار تیزی سے بھاگ رہے ہیں ۔

فوٹیج میں عمارت کے اگلے حصے کو تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں گیس خارج ہونے کے سبب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین