• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت کی پی ڈی ایم سے جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست


بلوچستان حکومت نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کی قیادت سے 25 اکتوبر  کو  کوئٹہ میں ہونے  والے  جلسے کو  منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پی ڈی ایم کی قیادت سے 25 اکتوبر کا جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نیکٹا کی جانب سے جاری سیکیورٹی الرٹ کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے بعد حکومت کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو سیکیورٹی خدشات پر ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔

نیکٹا نے پشاور اور کوئٹہ کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

تازہ ترین