• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم جلسے کا سیکورٹی و ٹریفک پلان جاری

کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جلسےمیں ملک بھر سے شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جلسے کے شرکاء کئی مختص جگہوں پر گاڑیاں پارک کرکے جلسے میں شرکت کریں گے۔

ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ سریاب پھاٹک سے ہاکی چوک تک کا علاقہ ٹریفک کے لئے بند ہوگا، ٹریفک کی روانی کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق ٹریفک کو مختلف مقامات سے متبادل راستوں پر چلایا جائےگا، جبکہ جلسے کے دوران کالون روڈ مکمل طور پر بند ہوگا۔


ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ جناح روڈ اور کواری روڈ سے ٹریفک بطرف امداد چوک بند رہےگی، ہاکی چوک سے سریاب پھاٹک تک ملحقہ تمام گلیاں اور راستے بند رہیں گے، جبکہ بلوچستان پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ لوکل بسیں سریاب پھاٹک سے امداد چوک جانب نہیں آئیں گی، ایئرپورٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں سے ریلیاں اسپنی روڈ سے اسٹیڈیم پہنچیں گی، جبکہ وی آئی پی  پارکنگ  ہاکی گراؤنڈ  کے سامنے سیکریٹریٹ پارکنگ پلازا میں ہوگی۔

تازہ ترین