• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابعہ اسلم کے والد حاجی محمد اسلم وفات پاگئے

برسلز(عظیم ڈار) رابعہ اسلم کے والد حاجی محمد اسلم وفات پاگئے۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد العابدین برسلز میں سیکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ادا کردی گئی۔ بلجیم کی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی، کاروباری سرکردہ شخصیات سردار ساجد امتیاز، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یورپ کے سینئر رہنما راجہ جاوید آف غازی گوڑھا، ممتاز کشمیری رہنما سردار صدیق، کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید، کشمیر ڈائسپورہ کے چوہدری خالد جوشی، ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے رابعہ اسلم اور دیگر پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم حاجی محمد اسلم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔
تازہ ترین