آپ آف لائن ہیں
ہفتہ19؍ربیع الثانی 1442ھ 5؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شمال مغربی انگلینڈ میں کورونا کیسز میں اضافہ جاری ہے

بری (خورشید حمید) شمال مغربی انگلستان ریجن میں کورونا کے نئے کیسز میں دن بدن تیزی آتی جارہی ہے۔ بری کے ہاسپٹلز میں زیرعلاج مزید سات مریضوں نے دم توڑ دیا، این ایچ ایس کے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق بری، راچڈیل، اولڈہم اور سیفورڈ رائل کے ہاسپٹلز میں کوویڈ۔19 سے مرنے والوں کی تعداد 623 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے برطانیہ میں نارتھ ویسٹ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 5557 سے تجاوز کرچکی ہے جوکہ لندن اور برمنگھم کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ گریٹر مانچسٹر میں ایک دن میں 200 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  

یورپ سے سے مزید