• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسکن چورنگی دھماکہ گیس لیکج کا معاملہ نہیں ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایس ایس جی سی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مسکن چورنگی دھماکہ گیس لیکج کا معاملہ نہیں ہے ، اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق مذکورہ عمارت کے گرائونڈ فلور پر واقع بینک میں طویل عرصے سے کوئی گیس کنکشن نہیں ہے۔ایس ایس جی سی کے مقررہ اصولوں کے مطابق ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر دھماکے کی جگہ پر پہنچیں اور حفاظتی اقدام کے طور پر عمارت کو گیس کی سپلائی بند کردی گئی تھی ۔اس کے ساتھ ٹیموں نے پتہ چلایا کہ دھماکے کی جگہ پر گیس کی کوئی سروس لائن، والو اور گیس میٹرنقصان زدہ نہیں ہے۔

دھماکے کی جگہ پر نصب تمام گیس پائپ لائنز اور گھریلو گیس میٹرز مع تین کمرشل میٹر سب محفوظ ہیں۔اگر گیس لیک ہوتی تو دھماکے کے بعد بڑی مقدار میں آگ بھی لگتی۔تاہم ہر ایک نے دیکھا کہ صرف ملبہ اور شیشے کے ٹکڑے ہر طرف پھیلے ہوئے تھے اور عمارت کے ڈھانچے میں کوئی حصہ کالا یا جلاہوا نہیں پایاگیا۔ دھماکے کی وجہ غلط فہمی کی بناء پر گیس کا لیک ہونا بتائی گئی۔

تازہ ترین