• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی یکجہتی کونسل کےزیراہتمام میلاد کا انعقاد

ملتان( سٹاف رپورٹر)قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام میلاد مصطفےؐ کانفرنس منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت پروفیسر محمد حنیف چوہدری نے کی جبکہ مخدوم جاوید ہاشمی،احمد مجتبیٰ گیلانی،محمد ندیم قریشی،مخدوم زوہیب گیلانی،رانا فراز نون،عامر محمود نقشبندی،ملک تاج محمد تاج سمیت دیگر شخصیات شریک تھیں، اس موقع پر پروفیسر محمد حنیف چوہدری، مخدوم جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمؐ کی ولادت باسعادت کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کامہینہ ہے، دنیا بھر کے مسائل کا حل سیرت نبویؐ سے حاصل کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جشن میلاد النبیؐ پورے مذہبی عقیدت اور جوش وخروش سے منانا چاہئے۔
تازہ ترین