• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسپورٹرز کا نے حکومت سے وعدے ایفا کرنے کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر )جنرل بس سٹینڈ پشاورسے کارخانو، حیات آباد اور باڑہ کو چلنے والے ٹرانسپورٹ برادری نے خیبرپختونخوا حکومت سے ٹرانسپورٹروں سے کئے گئے وعدے ایفا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن صدر خان زمان آفریدی، ویگن ٹرانسپورٹ صدر نورمحمد مہمند، مزدا ٹرانسپورٹ صدر الماس خان خلیل اور لوکل ٹرانسپورٹ صدر یارمحمد آفریدی نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی سروس افتتاح کے وقت ٹرانسپورٹروں سے پرانی گاڑیوں کی خریداری، بے روزگار ہونے والے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرکو بی آر ٹی ملازمت میں 30 فیصدکوٹا مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے بی آر ٹی روٹ سے بے روزگار ہونے والے ٹرانسپورٹروں کو روزگار دینے اور ان کے گاڑیوں کو ایشین ڈیوپلمنٹ بنک کے فنڈ سے خریداری کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اس کے لئے جنرل بس سٹینڈ میں سروے بھی کیا تھا لیکن تاحال وعدہ پورا نہیں کیا گیااوروزیراعلیٰ محمودخان،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شادمحمدخان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ و بس ریپڈ ٹرانزٹ انتظامیہ وعدے پورے کرے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ شروع کرینگے۔
تازہ ترین