آپ آف لائن ہیں
منگل8ربیع الثانی 1442ھ 24؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بی آر ٹی سروس ایک ماہ بعد دوبارہ بحال

پشاور میں بی آر ٹی سروس ایک ماہ سے زائد عرصے تک بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر نے بی آر ٹی سروس بحال کرتے ہوئے بتایا کہ تمام بسوں کی جامع تحقیقات، نئے آلات کی تنصیب، لوڈ اور روڈ ٹیسٹینگ کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بی آر ٹی سروس صبح 6 سے رات 10 بجے تک چلے گی، مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کر دیا گیا ہے، خیبر بازار سے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائےگا۔


محمد عمیر کا کہنا ہے کہ بس ہر اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر رکے گی، 25 اکتوبر سے حیات آباد کے تین ڈائریکٹ روٹس کو بھی بحال کر دیا جائے گا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے تمام مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے، بغیر ماسک کے کسی بھی مسافر کو بس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید