• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بی آر ٹی سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان


پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کمپنی نے مسافر بسوں کی ازسر نو چیکنگ، نئے آلات کی تنصیب اور روڈ ٹیسٹنگ کے بعد اپنی سروس 24 اکتوبر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی بس سروس 24 اکتوبر سے دوبارہ بحال کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو محفوظ اور بہترین سفری سہولت دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان کے مطابق ماہرین نے سروس کی بحالی کے لیے دن رات کام کیا۔

انھوں نے بتایا کہ بی آر ٹی بسوں کی جامع تحقیقات، نئے آلات کی تنصیب اور روڈ ٹیسٹنگ کے بعد سروس دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر بس سروس عارضی طور پر 17 ستمبر کو معطل کی گئی تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے مسافروں کے لیے ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی مرکزی راہداری کے ہر اسٹیشن پر ہر 2 سے 4 منٹ کے بعد بس پہنچے گی۔

ترجمان نے عوام سے درخواست کی کہ مسافر بسوں میں غیر ضروری رش پیدا نہ کریں اور اگلی بس کا انتظار کریں۔

تازہ ترین