• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کی وجہ کا پتا لگا لیا گیا


پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بسوں میں آگ لگنے کی وجہ کا پتا لگا لیا گیا۔

اس حوالے سے ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ کرنٹ کی غیر معمولی ترسیل کے باعث کیپسٹر کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے، شارٹ سرکٹ بسوں میں آگ لگنے کا باعث بنا، بس کمپنی نے ان تمام مسائل کا دیرپا حل تلاش کرلیا ہے۔

کمپنی نے پشاور بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کی رپورٹ خیبر پختون خوا حکومت کو پیش کردی، آگ لگنے کی وجہ غیر متوقع، غیر معمولی بیرونی حالات، کم گنجائش کے کپیسٹر قرار دیے گئے ہیں۔


خیبر پختون خوا حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ پر کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ تمام آلات کی تبدیلی اور آزمائشی بنیادوں پر بسیں چلا کر بی آر ٹی بس سروس 25 اکتوبر تک بحال کردی جائے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ چینی کمپنی بسوں میں پُرزوں کی تبدیلی کے اضافی چارجز نہیں لے گی۔

تازہ ترین