وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج اور اداروں پر تنقید کرنیوالے ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، سب افواہیں ہیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔
شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہریلوے فریٹ آن لائن سروس آج سے شروع ہو گئی ہے، رواں ماہ مزید 8 ٹرینوں کو نجی شعبے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج اور اداروں پر تنقید کرنیوالے ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، سب افواہیں ہیں، عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ 4 ہفتوں میں منہگائی پر کافی حد تک قابو پا لیا جائے گا، حکومت کہیں نہیں جارہی، 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھرجائے گا۔