آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انسداد دہشتگردی عدالت، جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف زیرسماعت مختلف مقدمات کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف ، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 2619میں ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کروایا گیا۔ گواہوں کے بیانات پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے وکیل نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ نے جرح کی ۔

ملک بھر سے سے مزید