ملتان(نمائندہ جنگ) دو خواتین اور 7سالہ بچے سےزیادتی، 10ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے،ملتان میں 15سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج، چک 217 ٹی ڈی اے میں 7 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج، کوٹ ادو میں شادی شدہ خاتون اغوا، ملزم نے کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کی، تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کو عاشق محمد نے بتایا کہ میں اپنی بیوی کے ہمراہ شہر سے باہر گیا ہوا تھا، گھر میں میری 15 سالہ بیٹی اکیلی موجود تھی، ملزم ریاض اپنے چار نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور بیٹی کو زبردستی پکڑ کر کمرے میں لے جا کر اپنی حوس کا نشانہ بنابا۔