• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء سیاست پر پابندی جمہوری عمل کیخلاف سازش ہے‘ایچ ایس ایف

کوئٹہ( پ ر) ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر ناظر حسین لطیف کی صدارت میں ہوا جس میں تنظیم سازی، نئے یونٹوں کی تشکیل سمیت سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں رضا تورانی کو مرکزی نائب صدر دوم، حسین سرور کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور منظور حنان کو بطور سیکریڑی تعلیم مرکزی کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کیا اور اپنے عہدے کا ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اجلاس سے ناظر حسین لطیف نے خطاب کرتے ہوئے تنظیم سازی اور نئے یونٹوں کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے تمام طلباء تنظیموں سے برادری اور برابری کی بنیادپر برقرار رکھتے ہوئے صوبے کی سیاسی صورتحال میں مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی سمیت صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست پر پابندی کو جمہوری عمل کیخلاف سازش قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام سیاسی قیادت انہی طلباء تنظیموں کی محنتوں کا ثمر ہے ۔
تازہ ترین