• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مسکن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا

کراچی کے علاقے مسکن چورنگی پر رہائشی عمارت کے دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا۔

مسکن چورنگی پرواقع رہائشی عمارت الہ نور میں دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق 32 سالہ عابد شاہ مسکن چورنگی پر ہی واقع نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


واضح رہے کہ مسکن دھماکے میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ دھماکے کے مزید 5 زخمی مسکن چورنگی پر واقع نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

تازہ ترین