• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، اگلے سال مئی تک ایمرجنسی نافذ

اسپین میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

میڈرڈ سے خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہسپانوی حکومت نے دوسری بار ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ اسپین میں نافذ ایمرجنسی اگلے سال مئی تک جاری رہے گی۔ 


خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ  کورونا سے بچاؤ کے لیے کینیری آئی لینڈز کے علاوہ ملک بھر میں رات کا کرفیو نافذ ہے۔ کرفیو رات گیارہ بجے سے صبح 6 بجے تک لاگو ہوگا۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین میں کورونا وبا کی پہلی لہر میں 15 مارچ سے 21 جون تک ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

تازہ ترین