• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کی 95 فیصد آبادی کورونا کا شکار ہوسکتی ہے




کورونا وائرس کے بارے میں اسپین میں کی گئی اسٹڈی یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپین کی آبادی کا صرف 5فیصد ہی اینٹی باڈیز تیار کرسکا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ہرڈ امیونٹی Herd immunity حاصل نہیں کی جاسکتی۔

اسپین کے میڈیکل جرنل دی لینسٹThe Lancet میں شائع کی گئی اسٹڈی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسپین کی95فیصد آبادی اب بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتی ہے،جبکہ ہرڈ امیونٹی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب کافی آبادی وائرس یا بیکٹریا سے متاثر ہو اور اس کا پھیلاو روکنے کےلئے کوئی ویکسین دی جائے۔

یورپین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کاکہناہےکہ اسپین بھر میں 61ہزار سے زائد افراد کےنمونے لئے گئے جس سے لگتاہے کہ یورپی ملکوں میں کورونا کے سلسلے میں جاری درجن بھر سورولوجیکل اسٹڈیزمیں اب تک کی سب سے بڑی اسٹڈی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 169ہوچکی ہے۔

تازہ ترین