• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: کورونا کی جنگ لڑتے متاثرین اور طبی عملے کو خراجِ تحسین

اسپین: کورونا کی جنگ لڑتے متاثرین اور طبی عملے کو خراجِ تحسین


چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور متاثر ہوچکے ہیں۔

اس خطرناک وبا سے جہاں لاکھوں لوگ متاثر ہیں وہیں اُن کا علاج کرتے فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز و میڈیکل اسٹاف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔

ایسے ہی باہمت اور فرض شناس طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے اور متاثرین کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ڈرون لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ایل ای ڈی لائٹ سے مزین ڈرونز کو ایک ساتھ آسمان پر اُڑایا گیا اور ان جگمگ کرتے ڈرونز کی فارمیشنز پیش کیں۔

تازہ ترین