• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کیلئے کاشتکاروں کو ہیپی سیڈرز مشین کی فراہمی شروع

کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ زراعت پنجاب نے اسموگ پر قابو پانے کے لیےکاشتکاروں کو ہیپی سیڈرز مشین مہیا کرنا شروع کر دی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اس ضمن میں ماہرینِ ماحولیات کہتے ہیں کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کو ہیپی سیڈرز مشین کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جب کہ مانگا منڈی میں کسانوں نے اس مشین کا باقاعدہ استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین