لاہور (اپنے نامہ نگار سے)سنی تحریک لاہور ڈیژن کے صدر علامہ شیر محمد مجبتائی اور سنی تحریک شاہدرہ کے صدر حا فظ محمد رمضان قادی کی جانب سے میلادالنبی ؐجلوسو ں کااہتمام کیا گیا ۔جلو س مختلف راستو ں سے ہوتے ہوئے شاہدہ چوک میں اختتام پذیر ہو ئے، جلو س میں صاحبزادہ عتیق احمد نقشبندی،علامہ مفتی محمد اعجازاحمد ر ضوی، و دیگر نے جلو س میں خصو صی شرکت کی ۔ صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ میلاد النبی ؐ منا نا بھی قسمت والو ں کو نصیب ہوتا ہے ۔