• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح،عامر ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل اور خواتین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سماجی رہنما شاہد محمود انصاری کو چیئرپرسن برائے شیلٹر ہوم دارالامان تعیناتی کا نوٹیفیکیشن دینے کی تقریب کے موقع پرکیا۔شاہد محمود انصاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق دارالامان کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کرونگا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ملتان سٹی کے صدر ملک عدنان ڈوگر، آصفہ سلیم ملک، اشرف ناصر خان ودیگر شریک تھے۔
تازہ ترین