پشاور(وقائع نگار) شہر اور مضافاتی علاقوں میں بارش کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا ہے جبکہ شہریوں نے سردی سے بچنے گرم کپڑے اور چادریں خریدنے کیلئے بازاروں کو رخ کر لیا ادھر دکاندداروں نے من پسند قیمتوں کی وصولی شروع کر دی ہے رواں ماہ پہلی بارش کے بعد شہر میں موسم مزید سرد ہوا ہے جس کے بعد گرم لباس اور اشیاء کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے قصہ خوانی ، جہانگیر پورہ اور چترالی بازار میں گرم چادروں کی قیمت 800سے 1200روپے ہے تاہم بعض بازاروں میں دکاندار اس سے زائد قیمتوں پر چادر فروخت کر رہے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق امسال ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے اسی لئے قیمتں زیادہ ہوئی ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضٓافہ ہوا ہے لیکن دکانداروں کی مصنوع مہنگائی کی وجہ سے بھی قیمتوں کو پر لگ جاتے ہے جس پر انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہئے۔