• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سےگہرا رشتہ، یہاں رشتہ دار دوست ہیں، سکندر رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین سکندر رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے میرا گہرا رشتہ ہے کیونکہ یہاں میری پیدائش اور رشتہ دار دوست ہیں۔ مشکل حالات میں زمبابوے کے جانب سے پاکستان کا دورہ کرنا میرے لیے اہم ہے۔ اتوار کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2019 میں زمبابوے صرف دو رنز سے کوالیفائی نہیں کر پایا جس پر دکھ ہے، ہمارے لیے ہر ایک روزہ سیریز اہم ہے کیونکہ ہم ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں۔ چھ مہینوں سے زمبابوے نے کوئی کرکٹ نہیں کھیلی ۔ پاکستان میں زمبابوے کے دورے کے حوالے سے ہم بہت خوش اور پرجوش محسوس کر رہے ہیں۔

تازہ ترین