• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف مجتبیٰ امریکی خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ، جلال الدین سلیکٹر مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق کرکٹر آصف مجتبیٰ یوایس اے کرکٹ میں خواتین یوتھ کوچ مقررہوگئے۔جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک بنانے والےسابق ٹیسٹ بولر جلال الدین کو امریکا میں ساؤتھ ویسٹ زون کا سلیکٹر مقررکیا گیا ہے، امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت جلال الدین مردوں کی سینئرز اور یوتھ ٹیموں کے انتخاب کی ذمہ داری انجام دیں گے۔ دوسری جانب یوایس اے کرکٹ نے کیون ڈارلنگٹن کومینز یوتھ کوچ مقررکیا ہے۔

تازہ ترین