• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، امریکی فضائی حملے میں 5 طالبان جنگجو ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے وسطی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جس میں کم ازکم پانچ جنگجو ہلاک ہو گئے۔فوج کے ترجمان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ کارروائی صوبہ وردک کے ضلع نرخ میں رات کے وقت کی گئی، جس کا مقصد فروری میں امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے سمجھوتے کے تحت افغان سیکورٹی فورسز کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔امریکا نے طالبان کے ساتھ یہ معاہدہ علاقے میں 19 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کیا تھا۔ معاہدے کے تحت پانچ ہزار طالبان قیدی رہا ہوئے جب کہ طالبان نے تقریباً ایک ہزار افغان فوجیوں کو رہا کیا۔

تازہ ترین