• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثنا اور کیپٹن صفدر سمیت 30 ملزمان کی ضمانت کی توثیق

لاہور( این این آئی) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نیب ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں رانا ثنا اللہ اور کیپٹن (ر)صفدر سمیت تمام 30 ملزمان کی ضمانت کی توثیق کردی۔انسداد دہشت گری عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مذکورہ مقدمے میں محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔کیپٹن (ر) صفدر کوئٹہ میں موجود ہونے جبکہ رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانتوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔اس دوران فیصلہ آنے سے قبل ہی ملزمان نے عدالت سے جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے نکلنے سے روک دیا ،ملزمان کے وکلا ء کی پولیس سے تکرار بھی ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ فیصلے سے قبل پولیس کیسے روک سکتی ہے۔پولیس نے انسداد دہشتگری عدالت کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا ۔بعدازاں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے رانا ثنا اللہ اور کیپٹن (ر)صفدر سمیت تمام 30 ملزمان کی ضمانت کی توثیق کردی۔

تازہ ترین