• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرا من معاشرے کیلئے خواتین کا اہم کردار ہے، زبیدہ جلال

پرا من معاشرے کیلئے خواتین کا اہم کردار ہے، زبیدہ جلال 


کوئٹہ ( آئی این پی ) وفاقی وزیر زبیدہ جلا ل نے کہا کہ دختران پاکستان کے تحت خواتین کو ان کے بنیادی حقوق اور معاشرے میں کردار سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے پرا من معاشرے کے قیام کے لیے ایک خاتون اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس کی گود سے معاشرے کی پرورش ہوتی ہے،تربت میں خواتین مردوں کی شانہ بشانہ تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت یونیورسٹی کیمپس میں بی آرایس پی ،پیغام پاکستان اور انٹر نیشنل اسلامک ریسرچ یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک روزہ علما کرام طلبا ،اورفیکلٹی میں پیغام پاکستان کے عنوان سے ،ڈائیلاگ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس سے قبل دختر پاکستان کے عنوان سے یونیورسٹی آف تربت کے طلبا اور طالبات کے ساتھ مشاورتی کانفرنس ک بھی انعقاد کیاگیا ،جس میں وفاقی وزیر ڈیفنس زبیدہ جلال ،کمشنر مکران ڈویژن ،طارق قمر ،ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی ،اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ضیا ،ڈاکٹر تاج ،ڈپی او کیچ نجیب قمبرانی ،یونیورسٹی کے اساتذہ ،ڈینز اور طلباوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر تقریب سے سی ای او بی آرایس پی نادر گل بڑیچ ،ڈاکٹر ضیا ،فاطمہ ننگیال،زبیدہ جلال نے یونیورسٹی کے شرکا سے خطا ب کیا ۔ کانفرنس میں تربت یونیورسٹی رجسٹرار غلام فاروق بلوچ ،ڈائریکٹر کیو ای سی ،ڈین فیکلٹی آف لا ڈاکٹر گل حسن ،ڈائریکٹر اورک ڈین نیچرل سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈاکٹر حنیف بلوچ ،وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق ،یونیورسٹی ڈینز،بی آرایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نادر گل بڑیچ ،سینئر منیجر ایچ آر عبدالرحمان ،چیف فنانس آفیسر محمد عاصم،اڈٹ منیجر عبدالعلی ،مولانا عطاالرحمان ،مولانا انورلحق حقانی ،قار ی عبدالحفیظ ،سردار اقبال خلجی نے شرکت کی ۔کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ، وائس چانسلر یونیورسٹی اف تربت ڈاکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ پیغام پاکستان امن کے متعلق ایک جامع بیانیہ ہے جسکے تحت امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔تربت یونیورسٹی نے کم مدت میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے ۔اس موقع پر این آرایس پی کے ریجنل جنرل منیجر ،ڈاکٹر میر یوسف بلوچ ،این آرایس پی ،کے ممبران بھی موجود تھے چیف ایگزیکٹوی آفیسر بی آرایس پی نادرگل بڑیچ نے کہا کہ پیغام پاکستان ایک قومی بیانیہ ہے جو عدم تشدد ،لسانیت ،تعصب ،دہشتگردی کے خلاف ہیں ،یہ بیانیہ 16جنوری 2018کو ایک ضابطہ حیات کے طور پرتشکیل دیا گیا ،انکاکہنا تھا کہ آج الحمد اللہ بلوچستان کے کونے کونے میں فورسزکےشہدا کی قربانیوں سے امن قائم ہے ،اس امن کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ہم سب پیغام پاکستان کے بیانیے کو آگے لے کر چلیں۔اس موقع پر کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر نے منتظمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے بلوچستان کے لوگوں کوملکی ترقی میں اپناکردار ادارکرنے کےمواقع مل سکیں گے ، اسسٹنٹ پروفیسرچنگیز،ڈاکٹر عطالرحمان ،قاری انورالحق حقانی نے کہا کہ مکران کو بابل اسلام کہا جاتا ہے ،پاکستان ہمارا ملک اور ایک بہترین گلدستہ ہے ، اس ملک کے مختلف حصوں کے لوگوں میں بہترین صلاحیتیں موجود ہیں ۔

تازہ ترین