• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر سجاد آر آئی یو جے کے صدر اور آصف بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)عامر سجاد سید راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور آصف بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، انکاپورا پینل بلامقابلہ منتخب قرار پایا ہے، چیئرمین الیکشن کمیٹی اقبال جعفری کے علاوہ 4 ارکان احسن پریمی، نثار حسین شیخ، اطہر رضوی اور صمد سالک پر مشتمل تھی،الیکشن 21-2020کےنتائج میں صدر عامر سجاد سید،جنرل سیکرٹری آصف علی بھٹی، فنانس سیکرٹری حنیف رحمان، نائب صدر سیدعون شیرازی، مائرہ عمران جوائنٹ سیکرٹری،طارق علی ورک اور ضیاء المرتضیٰ بھیروی گورننگ باڈی میں روبینہ شاہین،جاوید احمد ملک،ادریس احمد عوان،عاصمہ نواز،آفشاں قریشی،اظہار خاں نیازی،نبی بیگ،علی اختر،عمرانہ ساغرِ کومل،حنا درانی منتخب قرارپائے ہیں۔
تازہ ترین