• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت کی آگ سےکوئی محفوظ نہیں رہ سکے گا، اختر اقبال ڈار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف( نظریاتی) کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے گیس و سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو فی الفور واپس لینے اور فرانس کی اشیا کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ کسی مذہب یا مذہبی رہنما کی توہین کی جائے، یہ رویہ پوری دنیا میں نفرت کی آگ پھیلا سکتا ہے جس سےکوئی محفوظ نہیں رہ سکے گا۔ فرانس کے صدر کے بیان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بچے بچے کو علم ہے کہ آٹا چینی سستے داموں کس کی اجازت سے ایکسپورٹ کی گئی اور اب مہنگے داموں امپورٹ کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین