• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں سب سے زیادہ جسمانی تبدیلیاں کروانیوالا انسان


جرمنی کے شہری رالف بوخولز نے دنیا میں سب سے زیادہ جسمانی تبدیلیاں کروا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکار کے مطابق رالف جرمنی کی ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی فرم میں کام کرتے ہیں، رالف نے 40 سال کی عمر میں اپنے جسم میں پہلا چھید اور ٹیٹو بنوایا تھا جبکہ 20 سال کے دوران رالف اپنے جسم، بھنوؤں، کانوں، زبان، ہونٹوں، کان، ناک اور باقی چہرے پر اتنی تبدیلیاں کروالی ہیں کہ وہ اب پہچانے نہیں جاتے۔

رالف کے ماتھے پر دو سینگھ بھی دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے ہاتھ اور بازوؤں کی جِلد کے نیچے مقناطیس بھی ٹرانسپلانٹ کروا رکھے ہیں ۔

جرمن شہری رالف بوخولز کا خود سے متعلق بتانا ہے کہ ’اُن میں یہ شوق آج سے 20 سال قبل پیدا ہوا تھا جب وہ تقریباً 40 سال کے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وہ اپنے جسم میں تاحال 516 تبدیلیاں کر وا چکے ہیں،‘ رالف بوخولز کا کہنا ہے کہ ’ جسم میں تبدیلیاں کروانے کا یہ سلسلہ ابھی رُکا نہیں ہے، وہ مزید جسمانی تبدیلیاں کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘

رالف بوخولز کا اِن ظاہری جسمانی تبدیلیوں سے متعلق کہنا ہے کہ ’ اُن کے جسم پر موجود  ٹیٹوز، جِلد پر چھید، سینگھ نے صرف اُن کو ظاہری طور پر بدلا ہے، وہ اندر سے ابھی بھی ایک عام انسان کی طرح ہیں۔‘

واضح رہے کہ رالف بوخولز کے چہرے پر کُل ملا کر 453 چھید ہیں جن میں سے تقریباً 37 چھیڈ بھنوؤں پر، 18 چھید بائیں اور 15 چھید دائیں کان پر ہیں جبکہ پورے جسم پر 90 کے قریب ٹیٹوز گدے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ رالف کی زبان میں بھی متعدد چھید ہیں۔

تازہ ترین