• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند کرکے کشمیر سے اظہارِ یکجہتی


یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر شاہراہ دستور پر واقع اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند کرکے کشمیر سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف علامتی بلیک آؤٹ کیا گیا۔

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر شام 7 بجے تمام سرکاری عمارتوں کی لائس بند کرکے علامتی بلیک آؤٹ کیا گیا۔

اس موقع پر سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز، وزیرِاعظم ہاؤس اور پرائم منسٹر سیکریٹریٹ کی تمام لائٹیں بند کردی گئیں۔

شاہراہ دستور پر واقع اہم سرکاری عمارتوں پر بلیک آؤٹ 5 منٹ تک کیا گیا۔

تازہ ترین