• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں


مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

بھارت کی کشمیری سرزمین پر ناجائز قبضےکیخلاف کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں جسکا مقصد عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی سرزمین پر انکی خواہشات کے برعکس قبضہ جما رکھا ہے۔

سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں آج احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر جماعتوں کی اپیل پر آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کومقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج اتار کر اس پر ناجائز قبضہ کیا تھا۔

تازہ ترین