کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس،سول ایوی ایشن نے رپورٹ جمع کرادی۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس سول ایوی ایشن نے رپورٹ جمع کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں عدالت میں مزید کہا گیا ہے کہ پائلٹ کو انتہائی پیچیدہ نوعیت کی تکنیکی خامی کا سامنا کرنا پڑا، حادثہ ٹربائن بلیڈ ٹو ٹنے کی وجہ سے ہوا، ٹربائن کا بریک ہونا پی آئی اے منٹیننس کی بے ضابطگی کا نتیجہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے اس سے پہلے اس نوعیت کی خامی کبھی نہیں ہوئی ایسی صورت حال میں پائلٹ کیلئے طیارہ کو کنٹرول کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔
یاد رہے کہ 2016 میں اے ٹی آر طیارہ حادثے میں معروف اسکالر جنید جمشید بھی شہید ہوگئے تھے۔