سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے، اور ڈپریشن سے نجات حاصل کرنے کیلئے انہوں نے خود کو مصروف رکھنے کا سہارا لیا۔
سابق کرکٹر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی بہت مشکل رہی، کیونکہ ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد اچانک آپ کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہوتا، ایسا لگتا ہے کہ آپ نے مقصد کھو دیا۔
مچل جانسن کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد خود پر اعتماد سے متعلق مشکل کا سامنا رہا لیکن اب بہتری کی طرف گامزن ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل رہا اور اس نے مجھے ڈپریشن کا شکار کیا۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ میں نے دو برس سے کرکٹ نہیں کھیلی لیکن اب ڈپریشن سے نجات حاصل کرلی ہے، اور اب آگے دیکھ رہا ہوں۔
سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ دماغ متحرک رکھنے اور ذہنی دباؤ سے نجات پانے کیلئے خود کو مصروف رکھ رہا ہوں۔
خیال رہے کہ ایشز کے ہیرو مچل جانسن نے 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن لیگز کرکٹ جاری رکھی تھیں۔
اگست 2018 میں انہوں نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹارمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔