• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد جمع

ٹماٹر، لہسن اور آلو کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے قرارداد جمع کرائی گئی ہے، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ عام مارکیٹ میں منافع خور سرکاری ریٹس پر عملدرآمد نہیں کررہے، ٹماٹر 180روپے، لہسن 340 اور آلو 100روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی بھی تسلی بخش نہیں ہے۔

متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سبریوں کی سرکاری ریٹس پر فروخت یقینی بنائی جائے اور ناجائز منافع خوروں کےخلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن کیا جائے۔ 

تازہ ترین